کراچی( اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی (FUUAST) کی انتظامیہ نے پولیس کو عارضی طور پر فراہم کیا گیا پولیس۔ اسٹیشن ختم کردیا ہے۔ اردو یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق پولیس کو دی گئی سہولت محض عارضی اور محدود دفتری نوعیت کی تھی، جس کا مقصد صرف انتظامی تعاون فراہم کرنا تھا۔ تاہم اب یہ سہولت مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ واضح رہے اردو یونیورسٹی میں عزیز بھٹی پولس اسٹیشن یا پولس افسران کے لیے عمارت فراہم کی گئی تھی جس پر شدید اعتراضات سامنے آئے تھے۔