• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل، لڑکی کا تعلق دادو سے تھا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چلتی ہوئی کار پر فائرنگ کرکےپسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کر دیا ،لڑکی کا تعلق ڈسٹرکٹ دادو سے تھا، کار پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، پسند کی شادی کرنے والے میاں ، بیوی ملیر کورٹ میں پیشی کے بعد رینٹ کی کار سے حیدر آباد جا رہے تھے ،انھیں نشانہ بنایا گیا ، مقتولہ کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں سچل تھانے میں درج کرایا گیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق سعود آباد تھانہ کی حدود ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سےچلتی ہوئی کار کی پچھلی سیٹ پر موجود پسند کی شادی کرنے والا جوڑا جاں بحق ہوگئے جبکہ موٹر سائیکل سوار ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، کار پر فائرنگ سے دہرے قتل کی اطلاع پر سعود آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کر کے مقتولین کی لاشیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، سعود آباد پولیس کی جانب سے دہرے قتل کے حوالے سے مرتب کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی شناخت 20 سالہ نادیہ دختر محمد اسلم اور 26 سالہ نجی اللہ ولد عزیز اللہ کے نام سے کی گئی جو کہ سچل تھانے میں اغوا کی دفعہ کے تحت درج مقدمہ کے حوالے سے ملیر کورٹ میں 164 کا بیان قلمبند کرانے کے لیے آئے تھے جہاں وہ اس کیس سے ڈسچارج ہوگئے تھے اور رینٹ کی کار میں حیدر آباد جا رہے تھے جبکہ آبائی تعلق دادو سے تھا کار میں سوار ایک شخص جس کا نام جاوید علی معلوم ہوا ہے جو کہ کار پر فائرنگ کے بعد موقع سے بھاگ گیا اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مقتول کا رشتے دار بتایا جاتا ہے جبکہ رینٹ اے کار کے ڈرائیور کا نام حمزہ معلوم ہوا ہے جو کہ رفاع عام سوسائٹی سے بک کرائی گئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید