• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثاقب چڈھر کو دھمکیاں، مومنہ اقبال کے منگیتر حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نےرکن پنجاب اسمبلی ثاقب چڈھر کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں مومنہ اقبال کے منگیتر حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے حمزہ کو عبوری ضمانت کیلئے یکم جون تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی، حسنین منج ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ مومنہ اقبال کے منگیتر حمزہ کے خلاف جھنگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے،ایف آئی آر کے مطابق حمزہ حبیب نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، حمزہ حبیب نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مومنہ اقبال سے نکاح ہوچکا ہے ،مومنہ میری اب بیوی ہے وہ میری عزت ہے ،مومنہ اقبال میری ریڈ لائن ہے اگر اس کو کراس کروگے تو ہم ذلیل کرینگے ،مومنہ اقبال کو نہیں چھوڑوں گا۔
اہم خبریں سے مزید