اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) پاکستان بھر میں چینی کی خردہ قیمت160سے 170روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی جبکہ تھوک مارکیٹ میں اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن میں چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، مارکیٹ میں مزید مہنگائی کا خدشہ۔ روزنامہ جنگ کو ملک بھر کی شوگر ملوں سے حاصل ایکس مل ریٹس کے مطابق شوگر مل مالکان ہول سیلرز کو 136 سے 137 روپے فی کلو چینی فراہم کر رہے ہیں جبکہ بعض شوگر ملوں کے نرخ 140 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئے ہیں۔