جدہ (شاہد نعیم)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا عالمی اسلامی شخصیات کے اعزاز میں استقبالیہ ،پاکستانی وفد کی محمد بن سلمان سے ملاقات، حج کے بہترین انتظامات پر سعودی حکومت کی تعریف ، پاکستان کی جانب سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک، گورنر سندھ نہال ہاشمی، پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی،خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے ولی عہد و وزیرِاعظم، شہزادہ محمد بن سلمان نے منیٰ پیلس میں سالانہ استقبالیے کی میزبانی کی۔ سعودی ولی عہد نے سربراہان مملکت، اسلامی شخصیات، خادم حرمین شریفین کے مہمانوں، سرکاری اداروں کے مہمانوں اور حج وفود کے سربراہان کا خیر مقدم کیا۔