کراچی (نیوز ڈیسک) امن معاہدہ کے تحت کیا ایران کو300ارب ڈالر کا سرمایہ کاری فنڈ کھل ملے گا؟جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ یہ رقم براہِ راست امریکی ادائیگی نہیں بلکہ شرائط پوری ہونے پر خلیجی اور نجی سرمایہ کاری ہوگی۔ معلوم ہوا ہے کہ فنڈ کا مقصد ایران کو عالمی معیشت میں دوبارہ شامل کرنا اور جنگ و پابندیوں سے متاثرہ معیشت کو سہارا دینا ہے۔