• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، خواتین کی جانب سے مزاحمت، ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں خواتین نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، کورنگی نمبر 6 مارکیٹ کے قریب دکان میں ڈکیتی کی نیت سے آئے ملزمان خواتین کی جانب سے مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، عینی شاہدین کے مطابق 4 مسلح ڈاکو کورنگی نمبر 6 میں واقع مارکیٹ میں کاسمیٹک کی دکان میں داخل ہوئے ، دکان میں خواتین خریدار بھی موجود تھیں ، خواتین نے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ،دکان میں خواتین کے ہمراہ بچے بھی تھے ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،واردات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ڈاکوؤں کا پیچھا بھی کیا، پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان دکاندار اور خریداروں کو بنا لوٹے فرار ہوگئے۔

اہم خبریں سے مزید