اسلام آباد( مہتاب حیدر) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور نائب صدر، کاجاکلاس یکم جون کو دوطرفہ دورے اور آٹھویں یورپی یونین-پاکستان اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچیں گی۔ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان کے مطابق، وہ آصف علی زردرای ، شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کریں گی۔یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان آٹھویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کاجا کالاس اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کریں گے۔یہ یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا آٹھواں دور ہے، جو جون 2019 میں طے پانے والے اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کا اہم موقع فراہم کرے گا۔کاجا کالاس اپنے دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گی۔