کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ایران پر امریکہ اسرائیل کے حملے کو 3ماہ مکمل ہوگئے ہیں، جنگ بندی بھی ہوچکی مگر مشرق کے وسطی کا فلائٹ آپریشن مکمل فعال نہیں ہوسکا۔ خاص طور پر یو اے ای کے فلائٹ آپریشن میں ایک ماہ میں تین فیصد تنزلی ہوئی ہے۔ 2 اپریل کو یو اے ای فلائٹ آپریشن 62 فیصد تک فعال تھا مگر مئی کے حملوں کے بعد پروازوں میں کمی ہوئی۔ 28 فروری سے قبل دبئی سے یومیہ 1200، ابوظہبی 480 شارجہ سے اوسط 300 پروازیں آپریٹ کی جارہی تھیں جو 1980 بنتی ہیں۔