• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ رئیس گوٹھ میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق اور خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق موچکو تھانہ کی حدود بلدیہ رئیس گوٹھ رینجرز چوکی کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سےموٹر سائیکل سوار 40سالہ عرفان ولد فیض محمد جاں بحق اوراسکی اہلیہ 35سالہ شکیلہ شدید زخمی ہوگئی ،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفی شخص کی میت اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا۔
اہم خبریں سے مزید