• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں 74 لاکھ 70 ہزار جانور قربان کئے گئے

کراچی (این این آئی)ملک بھر میں 74لاکھ 70ہزار جانور قربان کئے گئے۔ کھالوں کی مجموعی مالیت 8 ارب 67 کروڑ روپے رہی۔ گزشتہ سال 69 لاکھ 77 ہزار 565جانور قربان کیے گئے تھے۔ ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال 27 لاکھ 50 ہزار گائیں اور بیل قربان کیے گئے۔ 42لاکھ بکرے، 5لاکھ بھیڑیں اور 25 ہزار اونٹ قربان کئے گئے۔اس سال بیل اور گائے کی کھال کی قیمت 2200 روپے رہی۔ بکرے کی کھال 600 روپے، بھیڑ کی 100 اور اونٹ کھال کی قیمت 2 ہزار روپے رہی۔
اہم خبریں سے مزید