کراچی (نیوز ڈیسک) پینٹاگون چیف نے چین کے عسکری پھیلاؤ پر شدید تشویش کا اظہار کردیا، ایشیائی اتحادیوں سے دفاعی اخراجات بڑھانے اور واشنگٹن پر انحصار کم کرنے کا مطالبہ کردیا، ایشیائی اتحادیوں سے دفاعی اخراجات بڑھانے اور واشنگٹن پر انحصار کم کرنے کا مطالبہ کردیا انہوں نے کہا کہ مفت تحفظ کا دور ختم ہو چکا، اب اتحادی اپنے دفاع کی زیادہ ذمہ داری لیں۔ تفصیلات کے مطابق پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگستھ نے ہفتے کے روز ایک بڑے دفاعی فورم میں چین کے حوالے سے ایک نپے تلے اور معتدل انداز کا اظہار کیا۔ انہوں نے بیجنگ کے فوجی پھیلاؤ پر ’’جائز تشویش‘‘ کا اعتراف کیا، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ واشنگٹن ایشیا میں ایک ’’مستحکم توازن‘‘ کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن ’’بلاوجہ کے ٹکراؤ‘‘ کا خواہاں نہیں ہے بلکہ وہ ’’ایک ایسے حقیقی طور پر مستحکم توازن‘‘ کا خواہش مند ہے جو امریکیوں کے ساتھ ساتھ ہمارے اتحادیوں کے لیے بھی کارآمد ہو۔ ہیگستھ کے مطابق، اس کا مطلب ’’طاقت کا ایک سازگار لیکن پائیدار توازن ہے جس میں چین سمیت کوئی بھی ملک اپنا غلبہ قائم نہ کر سکے اور نہ ہی ہماری قوم اور ہمارے اتحادیوں کی سلامتی یا خوشحالی کو خطرے میں ڈال سکے۔‘