• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی تھنک ٹینک ؛بجٹ میں دفاع کیلئے مناسب فنڈز مختص کرنے کی سفارش کردی

اسلام آباد (رانا غلام قادر) معاشی تھنک ٹینک  اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ  نے بجٹ میں دفاع کیلئے مناسب فنڈز مختص کرنے کی سفارش کردی۔ معاشی تھنک ٹینک نے مسلح افواج کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔ یہ سفارش کی ہے کہ پےاینڈ پینشن کمیشن سفارشات کےمطابق پینشن کاجائزہ لیا جائے۔ تھنک ٹینک کے تخمینہ کے مطا بق آئندہ مالی سال دفاعی بجٹ 2959ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے،معاشی تھنک ٹینک نے تجویز دی ہے کہ جنگ اور ہنگامی اخراجات میں صوبوں کا شیئرہوناچاہیے۔معاشی تھنک ٹینک نے تجویز دی ہے کہ قومی مالیاتی کمیشن دفاعی اخراجات صوبوں کےساتھ شیئر کرنےکا فیصلہ کرے۔ رواں مالی سال حکومتی دفاعی بجٹ کی مد میں 2550 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید