• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سے ناراض PTI ارکان کا جلد اجلاس بلائے جانے کا امکان

پشاور (ٹی وی رپورٹ) پی ٹی آئی کے متعدد ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سے ناخوش، ناراض ارکان کا جلد اجلاس بلائے جانےکا امکان، گورننس کی ابتر صورتحال ،فنڈز کی غیرمنصفانہ تقسیم اور کابینہ میں توسیع پر بھی ناراض ارکان کو تحفظات ہیں۔ جبکہ شفیع جان کا کہنا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں متحد ہیں اور پُرعزم ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے 20 سے زیادہ ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ناخوش ہیں۔ ذرائع کے مطابق ناراض ارکان کا شکوہ ہے کہ صوبے میں گورننس اور امن وامان کی صورتحال ابتر ہے، وزیراعلیٰ بیوروکریسی سے اپنی بات منوانے میں ناکام ہیں، افسران وزیراعلیٰ کے بجائے وفاق کی بات مانتے ہیں۔ ناراض ارکان کا یہ شکوہ بھی ہے کہ متعدد بار تحفظات وزیراعلیٰ کے سامنے رکھے مگر عملدرآمد نہ ہوسکا، فنڈز کی غیرمنصفانہ تقسیم اور کابینہ میں توسیع پر بھی ناراض ارکان کو تحفظات ہیں۔
اہم خبریں سے مزید