• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنٹاگون کا یورپ سے فوجیوں کے انخلاء کے عمل کو مزید تیز کرنے کا منصوبہ

واشنگٹن(جنگ نیوز) امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) یورپ میں موجود اپنے فوجی اڈوں سے فوجیوں کے انخلا کے عمل کو مزید تیز کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جرمن اخبار ویلٹ آم زونٹاگ نے ایک پینٹاگون ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ آئندہ ماہ نیٹو اتحادیوں کے سامنے اس منصوبے کی تفصیلات پیش کرے گا۔امریکہ نے مئی میں جرمنی سے 5,000 فوجیوں کی واپسی کا اعلان کیا تھا، جسے ایران جنگ کے معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی اتحادیوں کے درمیان اختلافات کا نتیجہ قرار دیا گیا تھا۔ جرمنی میں اس وقت تقریباً 35 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں، جو یورپ میں کسی بھی ملک سے زیادہ تعداد ہے۔رپورٹ میں انخلا کی نئی رفتار یا متاثرہ اڈوں کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں، جبکہ پینٹاگون نے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
اہم خبریں سے مزید