• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپسٹین فائلز، پام بونڈی کا ٹرمپ کے کردار پر سوالات کے جواب دینے سے انکار

واشنگٹن (جنگ نیوز)سابق امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے کانگریس کے ارکان کی جانب سے صدر ٹرمپ کے ایپسٹین فائلز کی اشاعت میں کردار سے متعلق سوالات کے جواب دینے سے انکار کر دیا۔ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس نے کہا کہ ، کوئی جواب نہیں مل رہا، یہ پورا عمل ڈھونگ ہے۔ متاثرین کا کہنا تھا کیس کی تمام فائلز عوام کے سامنے لائی جائیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان کی نگرانی کمیٹی کے سامنے تقریبا 4گھنٹے طویل بند کمرہ اجلاس میں بونڈی نے محکمہ انصاف کی جانب سے جیفری ایپسٹین کیس کی فائلز جاری کرنے کے عمل کا دفاع کیا، تاہم صدر ٹرمپ کے ممکنہ کردار یا معلومات سے متعلق سوالات پر خاموش رہیں۔اپنے ابتدائی بیان میں پام بونڈی نے کہا کہ ایپسٹین فائلز کی اشاعت صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی ہدایت پر شفافیت اور انصاف کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی۔ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس ڈیومن نے اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پورا عمل ایک ڈھونگ ہے، وہ کسی سوال کا جواب نہیں دے رہیں۔

اہم خبریں سے مزید