• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری حج اسکیم؛ ایک لاکھ 19 ہزار حاجیوں کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)سرکاری حج اسکیم کے ایک لاکھ 19ہزار حاجیوں کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے، کل یکم جون کو5ہزار 237 حاجی پاکستان پہنچیں گے، 30جون کو آخری پرواز لاہور پہنچنے پر حج آپریشن مکمل ہو جائیگا، سرکاری حج سکیم کے تحت پہلی حج پرواز 31مئی کی شب جدہ سے روانہ ہوگی،پہلی حج پرواز یکم جون کو صبح سیالکوٹ پہنچے گی۔ حج آپریشن کے پہلے روز 5237حاجی وطن واپس پہنچیں گے،یکم جون کو22اور2جون کو 23 پروازیں حاجیوں کو لے کر پاکستان پہنچیں گی۔ حج آپریشن کے پہلے روز پانچ پروازیں حاجیوں کو لے کر اسلام آباد آئیں گی۔کراچی اور لاہور پہلے روز 4٫4 پروازیں حاجیوں کو واپس لائیں گی ۔ملتان اور سیالکوٹ تین،تین، فیصل آباد دو اورکوئٹہ ایک پرواز پہنچے گی۔ 30 جون کو آخری پرواز لاہور پہنچنے پر حج آپریشن مکمل ہو جائے گا ۔حاجیوں کو واپس لانے کا فضائی آپریشن ایک ماہ تک جاری رہے گا۔حاجیوں کو مدینہ منورہ اور جدہ سے پاکستان لایا جائے گا۔ سرکاری حج سکیم کے تحت 471 پروازوں کے ذریعے حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا ۔پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔
اہم خبریں سے مزید