• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس گریڈ21 کے 6 سینئر افسران اس سال ریٹائر ہوجائیں گے

کراچی (اسد ابن حسن) پولیس گریڈ21 کے رواں برس 6سینئر پولیس افسران ایڈیشنل آئی جی عامر ذوالفقار،ایڈیشنل آئی جی احمد اسحاق جہانگیر، ایڈیشنل آئی جی صاحبزادہ شہزادسلطان، ایڈیشنل آئی جی محمدطاہر، سیف اللہ پراچہ اور مظفر شیخ 60سال عمر پوری ہونے پر ملازمت سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ ان تمام افسران کا تعلق سی ایس ایس کے19 ویں اور 20 ویں کامن سے ہے۔ 1992اور1993ءمیں سروس کا آغاز کرنے والے افسران 3 دہائیوں سے زائد عرصہ کی ملازمت کے بعد رواں برس سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ اس برس انسپیکٹر جنرل آف خیبر پختونخواہ پولیس انعام غنی اپریل میں ریٹائر ہو چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید