پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری مکمل کرلی، جسکے تحت اگلے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا، ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے بجٹ کا حجم 2300 ارب سے زائد رہنے کا امکان ہے۔