کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)معروف بزنس مین عزیزالدین خان کراچی میں انتقال کرگئے جہاں انکی تدفین بھی کردی گئی وہ ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ کے سابق سنیئر نائب صدرصلاح الدین خلجی، شمس خان ،یوسف عزیز ،محمد یونس، علاؤالدین خان خلجی ،شعیب خان کے والد ڈاکٹر صلاح الدین خان کے سسر ،زرولی خان ،یرید خان،محمد معاذ، محمد جان ،سعید خان، میر وائیس کے دادا، فرید خان بڑیچ اورعبداللہ خان کے نانا تھے کوئٹہ میں دعائے فاتحہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔