لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں محکمہ صحت و آبادی کو پولیو کے خلاف جاری مہم میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ لاہور، راولپنڈی، ملتان، راجن پور سے موصول ہونے والے پولیو سرویلنس اور ماحولیاتی سیمپلز کے تمام نتائج منفی آئے ہیں، جسے ، صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے پولیو کے خاتمے کی جانب ایک حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا ہے۔صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے اس کامیابی پر تمام متعلقہ افسران، ضلعی انتظامیہ اور پولیو ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیو کے خلاف جنگ میں مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو سرویلنس اور ماحولیاتی سیمپلز کا منفی آنا مشترکہ، سنجیدہ اور مؤثر کاوشوں کا واضح ثبوت ہے۔خواجہ عمران نذیر نے امید ظاہر کی کہ صوبے کے دیگر اضلاع سے بھی جلد اسی نوعیت کے حوصلہ افزا نتائج موصول ہوں گے۔