لاہور (خصوصی رپورٹر)پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارت ایٹمی ریاست کیخلاف آبی جارحیت سے بازرہے۔بھارت10مئی 2025ء کی خفت مٹانے کیلئے پاکستان کے آبی حقوق غصب نہیں کرسکتا۔اسلام آباد ہمسایہ ملک کی آبی جارحیت کیخلاف سفارت کاری کی دستک سے عالمی ضمیر کوبیدار کرے۔ دنیا کے مقتدر ملک یادرکھیں دریاؤں کے پانی کیلئے انسانی خون بہاناجنون کے سوا کچھ نہیں، انسانیت اس کی متحمل نہیں ہوسکتی۔بھارت کو دریائے چناب کاپانی چوری کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔مبینہ طورپرزیرزمین سرنگ کی مدد سے دریائے چناب کا پانی دریائے بیاس میں ڈالنادوایٹمی ملکوں کے درمیان تصادم کاراستہ ہموارکرسکتا ہے۔وہ اپنے اعزاز میں عیدملن پارٹی سے خطاب کررہے تھے۔چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ پاکستان کے لوگ بھارت کے ساتھ تنازعات سمیت ہرمعاملے کامکالمے سے پائیدارحل تلاش کرناچاہتے ہیں۔