لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ آج ہماری سب سے بڑی ضرورت اتحاد امت ہے۔ ہر قسم کے اختلافات کو ختم کر کے متحد ہونا انتہائی ضروری ہے۔ ملک و ملت اور ہم سب کا فائدہ اسی میں ہے۔ آپس میں اختلافات کو ہوا دینا اسلام دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنے اور ان کی سازشوں کو کامیاب بنانے کے مترادف ہے۔ وہ اپنی رہائشگاہ پر اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے نو منتخب مرکزی عہدیداروں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر میاں شفیق برکت، سیکریٹری جنرل پروفیسر عدنان فیصل ، نائب صدر اور تاجر راہنما حکیم اللّٰہ رکھا، میاں محمد اصغر ، محمد ارشد مکی، ڈاکٹر پروفیسر نعیم حفیظ، علامہ فیاض احمد سلفی اور میاں احسان الٰہی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان اتحاد امت ، امن و امان اور استحکام پاکستان کے لئے افواج پاکستان، انتظامیہ اور پولیس سے بھرپور تعاون کرتارہےگا۔