• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی پیداوا کا کم از کم 4 فیصد تعلیم، بالخصوص اعلیٰ تعلیم کیلئے مختص کیا جائے، امجد عباس

لاہور(خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن (آسا) کے صدر، پروفیسر ڈاکٹر امجد عباس خان مگسی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی پیداوار (GDP) کا کم از کم چار فیصد تعلیم، بالخصوص اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے مختص کیا جائے تاکہ جامعات کو درپیش سنگین مالی بحران کا مؤثر تدارک ممکن ہو سکے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی 160 سے زائد سرکاری جامعات اس وقت شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور مناسب فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور علمی ترقی کے میدان میں اپنا مؤثر کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں۔
لاہور سے مزید