• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن سگنل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 30 سالہ روحت ولد زاہد جاں بحق ہوگیا ،پولیس کے مطابق متوفی کیماڑی کا رہائشی تھا، سپر ہائی وے ٹول پلازہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 56 سالہ سکندر خان ولد اکبر خان جاں بحق ہوگیا جو گڈاپ ٹاؤن کا رہائشی بتایا جاتاہے، کورنگی سنگرچورنگی کے قریب نجی کمپنی کی بس نالےمیں جا گری جس کے نتیجے میں بس میں سوار تین خواتین سمیت 5افراد معمولی زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ،بس کوکرین کی مدد سے نالے سے نکال کر متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید