• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کا بدترین بحران، جماعت اسلامی کا میئر کو تین دن کا الٹی میٹم

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہر میں پانی کے بدترین بحران کے حوالے سے قابض میئر کو تین دن کا الٹی میٹم دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر 3دن میں شہر میں پانی کی فراہمی بہتر نہ ہوئی تو جماعت اسلامی واٹر کاپوریشن کے ہیڈ آفس سمیت شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی، انہوں نے کہا کہ حکومتی سرپرستی میں ٹینکر مافیا کاراج، پانی کی لائنوں کو Divert کرنے اور ناجائز کنکشن کا سلسلہ جاری ہے جس کو روکنے والا کوئی نہیں، کراچی کی تباہی و بربادی میں ایم کیو ایم ہمیشہ پیپلز پارٹی کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے، فاروق ستار کا K-4منصوبہ مصطفیٰ کمال کے دور میں شروع ہونے کا دعویٰ سراسر جھوٹا ہے، ہل پارک کے حوالے سے بھی فاروق ستار جھوٹ بول رہے ہیں، جماعت اسلامی کے یوسی چیئر مین ریحان اللہ والا نے ہی ہل پارک پر قبضہ مافیا کے خلاف سب سے پہلے آواز اُٹھائی پھر ہمارے یوتھ کونسلرتیمور احمد نے اس مسئلے کی پریس کانفرس میں نشاندہی کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید