کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مشہور چیئر لیڈر چاچا کرکٹ صوفی جلیل جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم میں آخری بار ایکشن میں ہوں گے۔ منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈنے چاچا کرکٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاچا کرکٹ ایک فین سے بڑھ کر ہیں، انہوں نے ہمیشہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کیا۔پی سی بی دو سرے ون ڈے میچ میں انہیں مہمان کی حیثیت سے مدعو کیا اور کیک کاٹا گیا۔