اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نےآئندہ مالی سال کےبجٹ میں صنعتی فروغ کے منصوبوں کے لیےفنڈزمختص کرنےکافیصلہ کیا ہے، بجٹ میں پاکستان اسٹیل ملزکی زمین پرخصوصی اقتصادی زون کےقیام کےمنصوبے کے لیے ایک ارب باون کروڑ روپے اور جیم سٹون سیکٹر کی بحالی کے نئے منصوبے کے لیے 70 کروڑ روپے جبکہ ایک ہزار انڈسٹریل اسٹچنگ یونٹس کے منصوبے کے لیے تیس کروڑ روپے رکھنےکی تجویز ہے۔ دستاویز کے مطابق کراچی میں پاکستان اسٹیل ملزکی لگ بھگ 6 ہزار400ایکڑزمین وفاقی خصوصی اقتصادی زون کے لیے مختص ہوگی،اسٹیل ملزاورکراچی انڈسٹریل پارک کووفاقی خصوصی اقتصادی زون کےطورپرایک ساتھ تیارکیاجائےگا،اس کو کراچی انڈسٹریل پارک (وفاقی خصوصی اقتصادی زون)کا نام دیا گیا ہے- دستاویز کے مطابق پہلےمرحلے میں کراچی انڈسٹریل پارک کے1500ایکڑکے500ایکڑپربلاک اے تیار کیاجائےگا،1500ایکڑپرپھیلا کراچی انڈسٹریل پارک پاکستان اسٹیل ملزکی اراضی پر تیارکیاجارہا ہے-کراچیانڈسٹریل پارک سی پیک کے تحت ملک میں تیارکیےجانے والے9خصوصی اقتصادی زونز میں سے ایک ہے۔