راولپنڈی (حافظ وسیم اختر سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں کے پولیس ملازمین بھی چوروں سےمحفوظ نہیں رہے ، تھانہ سول لائنز کوشہزاد علی نے بتایاکہ محکمہ پولیس میں ملازم ہوں اورپولیس کالونی راولپنڈی میں سرکاری کوارٹرمیں رہائش پذیر ہوں ،عید کی چھٹیوں میں مع اہل وعیال آبائی گاؤں چکوال گیا ہواتھا۔