• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرودہائی موڑ پر تیز رفتار کار نالے میں گئی، 2خواتین سمیت 4افراد شدید زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پیرودہائی موڑ پر تیز رفتار کار نالے میں گرنے سے 2خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ریسکیو 1122کے مطابق آئی جے پی روڈ پر ایک کلٹس کار بے قابو ہو کر قریبی نالے میں جا گری، جس سے کار میں سوار دو خواتین اور دو مردوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نے تمام زخمیوں کو نالے سے نکالا اور انہیں موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی، خوش قسمتی سے تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید