• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں مختلف واقعات1قتل ایک جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں فائرنگ کرکے 25 سالہ نوجوان کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا، مقتول کی شناخت 25 سالہ عمران ولد افتخار کے نام سے ہوئی جو خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کا رہائشی تھا۔ذرائع کے مطابق عمران پیر اورنگزیب ٹاؤن میں واقع اپنے ماموں کے گھر سے نکل کر اپنی خالہ کے گھر جا رہا تھا جیسے ہی وہ اینٹوں کے بھٹے کے قریب پہنچا، تو نامعلوم مسلح افراد نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ادھر تھانہ روات کے علاقہ میں 70سالہ شخص کنویں میں گرکرجاں بحق ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید