• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، یکم سے 7 جون تک شہریوں کو فیسیلی ٹیشن وینزشیڈول کا اعلان

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس اور اسلام آبادضلعی پولیس نے یکم سے 7 جون تک دارالحکومت کے مختلف مقامات پر شہریوں کو دہلیز پر خدمات فراہم کرنے کے لیے فیسیلی ٹیشن وینز اور پولیس سٹیشن آن وہیلز کے شیڈول کا اعلان کردیا،شہری سہولت وین کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، لرنر پرمٹ، ڈپلیکیٹ لائسنس، ٹوکن سے متعلق خدمات اور ٹریفک کی دیگر سہولیات حاصل کر سکیں گے، پولیس سٹیشن آن وہیلز کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اجرا، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن، گمشدہ دستاویزات کی رپورٹس اور دیگر عوامی سہولت کی خدمات فراہم کریں گے، سہولت فراہم کرنے والے یونٹ روزانہ صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک کام کرتے رہیں گے جبکہ شہری خدمات اور مقامات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اسلام آباد پولیس فیسیلی ٹیشن ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید