• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیرکھیل کا تحصیل سپورٹس کمپلیکس دھوبی گھاٹ، مری کا تفصیلی دورہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر امورِ نوجوانان و کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے تحصیل سپورٹس کمپلیکس دھوبی گھاٹ، مری کا تفصیلی دورہ کیا اور کمپلیکس میں موجود کھیلوں کی سہولیات، جاری انتظامی امور اور دستیاب انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر کو مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں، سہولیات اور درپیش ضروریات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران صوبائی وزیر نے کمپلیکس میں موجود کھیلوں کی سہولیات کا معائنہ کیا اور ان کی بہتری کے لیے متعدد اہم ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کمپلیکس میں موجود تمام خراب اور غیر فعال لائٹس کو فوری طور پر مرمت کرکے فعال بنایا جائے تاکہ کھلاڑیوں کو بلا تعطل بہترین ماحول میسر آسکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ متعلقہ کنٹریکٹر مقررہ مدت میں کام مکمل کرے گا جبکہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (PMU) عملدرآمد کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کرے گا۔
اسلام آباد سے مزید