راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) ساؤتھ ایشیئن گیمز میں چھ میڈلز حاصل کرنے والے کانسٹیبل زرغام حیدر کو سی پی او نے تعریفی سرٹیفکیٹ دیا، راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل زرغام حیدر نے 10مختلف مقابلوں میں 4 گولڈ میڈلز، 1 ٹائٹل بیلٹ اور 2سلور میڈلز حاصل کیے،فرسٹ انٹرنیشنل بلیک پینتھرمارشل آرٹس چمپیئن شپ انڈر سپر ویژن آف 11ساؤتھ ایشیئن گیمز فار آل سپورٹس کا انعقاد کھٹمنڈو نیپال میں ہوا، مقابلوں میں پاکستان، بھارت، نیپال، بھوٹان، بنگلادیش، سری لنکا سمیت دیگرٹیموں نے حصہ لیا۔