راولپنڈی (راحت منیر/ اپنے رپورٹر سے) فارسٹ ریسٹ ہائوس بھوربن مری(سابقہ گورنر ہائوس) میں نجی تقریب کی اجازت دینے پر ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات مری کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ باخبر زرائع کے مطابق بھوربن فارسٹ ہائوس مری میں ایک اعلی ضلعی افسر کے فیملی فنکشن کا معاملہ سیکنڈل کا روپ دھار گیا ہے۔بغیر اعلی حکام کی اجازت کےتقریب کرانے کی شکایت لاہور میں اعلی فارسٹ افسران کو بھجوائی گئی ۔ ڈی ایف او مری عامر امتیاز کو تبدیل کرکے راولپنڈی سائوتھ بھجوادیا گیا ہے۔ان کی جگہ خوشاب کے سدھیر مغل کو مری میں تعینات کیا گیا ۔