راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مری ایکسپریس وے اور کارٹ روڈ پر قائم 77 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی۔ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، ناقص صفائی ستھرائی اور غیر معیاری انتظامات پائے جانے پر 11 فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر 2 لاکھ 25 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ بھاری مقدار میں ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس برآمد کرکے تلف کر دی گئیں ۔