• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدیدگرمی میں سمر کیمپ لگا کرمعصوم بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا

راولپنڈی ( ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں جون کی جھلسا دینے والی گرمی ہیٹ سٹروک صاف پانی کی قلت کولنگ سسٹم سہولیات کا فقدان اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باوجود سمر کیمپ لگا کر ابتدائی کلاسز کے معصوم بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے فیصلہ واپس لیا جائے والدین سراپا احتجاج ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سمر کیمپ سے متعلقہ نوٹیفکیشن کے برعکس ضلعی انتظامیہ اور تعلیمی اداروں کے سربراہان نے اپنے طور پر آڈیو پیغامات کے ذریعے سمر کیمپس کےانعقاد کو لازمی قرار دے دیا ہے اور اس پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے لیے والدین کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ ہر حال میں اپنے بچوں کو سکولوں میں بھیجیں۔والدین اور عوامی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سیکرٹری ایجوکیشن سکول مدثر ریاض ملک اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ بچوں کے بہترین مفاد میں ان کی صحت اور تحفظ کو مقدم رکھتے ہوئے مجوزہ سمر کیمپس کا فیصلہ فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید