راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری 2روزکے دوران مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی ،رکشے ،20موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،گن پوائنٹ پر متعدد ڈکیتیاں،شہری لاکھوں روپوں،موبائل فونز ودیگر اشیاء سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دودنوں میں 9موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اور نقدی وغیرہ سے شہریوں کو ہاتھ دھونے پڑے اور راولپنڈی میں شہری 11موٹرسائیکلوں ،گاڑی اور رکشہ سے محروم اور لاکھوں روپے ،طلائی زیورات،موبائل فونز و قیمتی اشیاء بھی لوٹ لی گئیں۔