اسلام آباد (خبر نگار) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کی جج ڈاکٹر عابدہ سجاد نے تھانہ اے این ایف راولپنڈی میں درج منشیات کیس میں جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم محمد طاہب کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔سماعت کے دوران ملزم کی جانب سے دانش اکبر خان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ملزم کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں جھوٹا کیس بنایا گیا، ملزم کا مبینہ منشیات سے کوئی سروکار نہیں ، منشیات مقدمات میں پراسیکیوشن اپنا کیس بغیر کسی شک و شبہہ ثابت کرنے کی پابند ہے جو کہ وہ نہ کر سکی، نامزد ملزم کا کسی قسم کا کریمنل ریکارڈ نہ ہے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کی بریت کا حکم جاری کر دیا۔