• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر رسمی معیشت کو ٹیکس میں لانے اور عوام کو ریلیف کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں، وزیر اعظم

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیر رسمی معیشت کو ٹیکس میں لانے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، یہی ہماری معاشی پالیسی کا محور ہے، آئندہ بجٹ میں ریلوے کے میگا منصوبوں کیلئے بجٹ فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک کے معروف صنعتکاروں اور ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کیا ۔اس موقع پر کاروباری رہنماؤں نے قومی معیشت کی مضبوطی اور بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز وزیراعظم کو پیش کیں۔کاروباری برادری نے معاشی بحالی اور ترقی کے لیے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وفد میں میاں محمد منشاء ، عارف حبیب، عاطف باجوہ، محمد علی تبہ، مصدق ذوالقرنین، زیاد بشیر۔ شہزاد سلیم، زیلاف منیر، عمر سعید، عمر منشاء، یوسف سعید، کامران ارشد، خرم مختار ، آصف پیر ، سلطان گوہر اعجاز، فواد انور، ذوالفقار حیات، جاوید اقبال، یوسف حسین، عامر ابراہیم ۔خواجہ مسعود اختر اور اعجاز نبی شامل تھے۔

اہم خبریں سے مزید