اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان بڑا بریک تھرو ہوگیا ۔آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کی وزیراعظم کو سفارش پر اتفاق کرلیاگیا۔یہ اتفاق رائے حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اہم مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کے ہمراہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت کے ساتھ وفاقی بجٹ سے قبل معمول کی مشاورتی ملاقات کی۔اتفاق کیا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو سفارش کی جائے کہ مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ بدھ، 10 جون 2026 کو پیش کیا جائے۔