• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں اولین ترجیح عوام کو ریلیف کی فراہمی ہونی چاہئے، سردار رحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبد الرحیم نے کہاہےکہ مہنگائی کےباعث تنخواہ دار طبقہ، مزدور، کسان اور چھوٹے کاروباری شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں، اس لئےآئندہ بجٹ میں اولین ترجیح عوام کو ریلیف کی فراہمی ہونی چاہئے، حکومت کو چاہئےکہ وہ بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس کم کرے اور اشیائے ضرور یہ کی قیمتیں قابو میں رکھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ وفاقی بجٹ 2026-27کے حوالے سے انکاکہنا تھاکہ قوم کو ایسے بجٹ کی توقع ہے جو محض سرکاری اعداد و شمار اور مالی اہداف تک محدود نہ ہو بلکہ عام آدمی کے مسائل کے حقیقی حل اور قومی معیشت کی بحالی کا مؤثر ذریعہ ثابت ہو۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد اضافی ٹیکس کم کرے۔