کراچی( افضل ندیم ڈوگر) سعودیہ سے پاکستان واپسی کی بیشتر پروازوں میں تاخیر سے حاجی پریشانی کا شکار ہیں۔ گزشتہ24گھنٹے کے دوران ملک بھر کی 427پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ 72 منسوخ ہوئیں جبکہ 57میں تاخیر رپورٹ ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق پشاور 15کراچی 131 کوئٹہ 14ملتان 33فیصل آباد 12لاہور 102 سیالکوٹ 13اور اسلام آباد سے 107پروازیں آپریٹ ہوئیں۔