• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی ایک اچھی مگر عجلت اور ناقص حکمت عملی میں کی گئی کاروائی پر شکوک و شبہات کے بادل منڈلانا شروع ہو گئے ہیں۔ میڈیسن مارکیٹ کچھی گلی نمبر 2 پر چھاپہ، 21 افراد کو حراست میں لینا اور پھر چھوڑ دینا اور 25 یوم گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہو نا افسران کی کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت پر سنجیدہ سوالات اُٹھاتے ہیں۔ سرکل سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر رابعہ قریشی کا کہنا تھا کہ زیر حراست ملزمان کو زیادہ دیر بغیر مقدمہ درج کیے نہیں رکھا جا سکتا تھا اور ان کے وکلاء نے بھی دباؤ ڈالنا شروع کر دیا تھا لہذا ان کو چند گھنٹوں بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید