• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک بانی ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے، مکیش امبانی تیسرے نمبر پر

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک کے بانی ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے، مکیش امبانی تیسرے نمبر پر، ژانگ یِمنگ کی دولت 92.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، بائٹ ڈانس اور ٹک ٹاک کی کامیابی کا بڑا کردار، بھاری AI سرمایہ کاری جاری ہے۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق ٹک ٹاک اور بائٹ ڈانس کے شریک بانی ژانگ یِمنگ ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ ان کی مجموعی دولت بڑھ کر 92.8ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد انہوں نے بھارتی صنعت کار مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جن کی دولت 86.9ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔