کراچی( افضل ندیم ڈوگر ) پی آئی اے کی جدہ سے کراچی کی ایک حج پرواز 19گھنٹے تاخیر سے رات گئے کراچی کے لیے روانہ ہوئی۔ پرواز پی کے 860 نے جدہ سے گزشتہ رات 3:50 بجے کراچی کیلئے روانہ ہونا تھا مگر طیارے کی عدم دستیابی کی وجہ سے پرواز میں غیرمعمولی تاخیر ہوئی۔ یہ پرواز رات 10:16 بجے جدہ سے کراچی کیلئے روانہ ہوئی۔