کراچی (اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کو سونے کی قیمت میں 8600روپے فی تولہ کی بڑی کمی سے4لاکھ 67 ہزار 762روپے ہوگیااسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 7,373 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 1 ہزار30 روپے ہوگئی انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 86 ڈالر کی کمی سے 4454 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔