کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ صدر نہ ہوتے تو وہ جیل میں ہوتے، امریکی اٹارنی جنرل کا دعویٰ، سیاسی صورتحال نے ان کے قانونی انجام کو براہ راست متاثر کیا ہے، ٹوڈ بلانچے نے ٹرمپ کے 34 فوجداری مقدمات کا حوالہ دیا۔ امریکی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچے نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگر 2024 کے صدارتی انتخابات میں کامیاب نہ ہوتے تو انہیں ممکنہ طور پر جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑتا۔