کراچی (طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی نےآئندہ مالی سال 2026-27کے بجٹ کو فائنل شکل دینا شروع کر دی لیکن رواں مالی سال 2025-26میں بڑھائی گئی تنخواہیں اور پنشن اب تک ملازمین کو ادا نہیں کی گئیں جبکہ کراچی کے تمام ٹاونزحکومت سندھ کا اعلان کرد ہ اضافہ تنخواہوں میں شامل کر چکے ہیں کے ایم سی جس کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 60 کروڑ روپے سے زائد ہونے کا امکان ہےرواں سال اسے میونسپل ٹیکس جو کے الیکٹرک بلوں میں شہریوں سے وصول کیا جاتا ہےاس سےساڑھے چار ارب کی آمدن متوقع ہےجوکہ کےایم سی ریونیو میں ایک بڑا اضافہ ہےحکومت سندھ نے رواں سال تنخواہوں میں چھوٹے گریڈ کے ملازمین کے لئے12فی صد اورافسران کے لئے 10 اضافے کا اعلان کیا تھاکے ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ اضافہ کیا جاتا تو ماہانہ تنخواہوں اورپنشن کی مد میں دس کروڑ روپےکا امپیکٹ آتاکے ایم سی کو رواں سال ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی مد میں 8 کروڑ 60 لاکھ روپے میں سے5 ارب 10کروڑ وصول ہو چکے ہیں جبکہ آئندہ سال یہ 9 ارب روپے ہونے کی توقع ہےذرائع نے بتایا کہ رواں سال تقریباًسات ارب روپےکے ترقیاتی کام کے ایم سی نے خود اپنے فنڈ سے کرائے ہیں۔