• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ سلمان ریلیف، خیبر پختونخوا میں 3500 شیلٹر این ایف آئی کٹس کی تقسیم

پشاور (جنگ نیوز) کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں شیلٹر این ایف آئی کٹس امدادی منصوبے کے پانچویں مرحلے کو کامیابی سے مکمل کر لیا۔ منصوبہ کے تحت کمزور اور ضرورت مند کمیونٹیز کو اہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر معاونت فراہم کی گئی۔ مجموعی طور پر 3,500شیلٹر این ایف آئی کٹس مستحق خاندانوں میں سات اضلاع اپر کرم میں 500کٹس، لوئر کرم میں 500، مہمند میں 500، اورکزئی میں 500، شمالی وزیرستان میں 500، لوئر جنوبی وزیرستان میں 500اور اپر جنوبی وزیرستان میں 500کٹس تقسیم کی گئیں۔ ہر شیلٹر این ایف آئی کٹ میں ایک خیمہ، سولر پینل بمع لائٹس ، دو تھرمل کمبل، پلاسٹک میٹس، کچن سیٹ، واٹر کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل تھے۔
پشاور سے مزید